Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لینےکی حکومتی استدعا منظور

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 10:31am
فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی )جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

 اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا میری رائے میں چیئرمین کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن درست نہیں ہوا، اگر کسی پر مس کنڈکٹ کا الزام ہے تو پہلے شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے تھیں، میں نے اپنی قانونی رائے حکومت کو دی ہے،اگر عدالت اجازت دے تو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے نوٹیفکیشن  واپس لے سکتے ہیں،نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد جمیل اختر پر الزامات پر ایک شفاف انکوائری کروائی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جتنے کیسز آ رہے وہ سارے اختیارات سے تجاوز سے متعلق ہیں، قانون کے مطابق وفاقی وزیر کو آڈٹ کروانے کا اختیار نہیں تھا۔

عدالت نے حکومت کو اس معاملے پر قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی حکومتی استدعا منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جمیل اختر کیخلاف یونین کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  یونینز کی وجہ سے ادرارے تباہ ہوتے ہیں،ڈسپلن ہونا چاہئے، عدالت یونین کی درخواست کو سن ہی نہیں رہی۔

اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد عدالت نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس نمٹا دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div