Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شائع 21 اپريل 2020 05:07pm

رمضان المبارک کی آمد میں اب کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں، اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں جمعرات کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مفتی اعظم پاکستان، مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق کچھ روز قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس سال رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا جبکہ پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے زیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں ۔

اب محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی یہ پیشگوئی سامنے آئی ہے کہ رمضان کا چاند 24 اپریل بروز جمعہ کو نظر آئے گا اور یکم رمضان 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div