Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شاہدخاقان عباسی کی 3ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور

اپ ڈیٹ 05 مئ 2020 08:49am
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی3ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 27 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بینچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے  استفسار کیا کہ  کیا احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے؟عدالتی استفسارپروکیل بیرسٹرظفراللہ خان نے بتایا کہ عدالت نے 12مئی تک راہداری ضمانت منظور کرکے متعلقہ کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی مگرلاک ڈاؤن کے باعث ایئرٹریفک اورریل کا سفر معطل ہے ،لاک ڈاؤن میں 15مئی تک توسیع کررکھی ہے، جس کے باعث 12مئی سے قبل عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں تاہم وکیل پیش ہوتے رہے ہیں۔

وکیل نے عدالت سے لاک ڈاؤن ختم ہونے تک راہداری ضمانت دینے کی استدعا کی،جس پر عدالت نے نے استدعا منظورکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک راہداری ضمانت منظورکرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ۔ کراچی کی احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری ارشد مرزا کی بھی حفاظتی ضمانت بھی منظورکرلی اور درخواست گزاروں کو 27 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div