Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اپوزیشن کوروناوباپرصرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے،عثمان بزدار

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:22am
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کورونا وبا ءپر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے ،پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ”کرپشن کے کورونا وائرس“ پاکستان میں کورونا وباء پر بھی سیاست کر رہے ہیں، بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا ہے، اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا ہو چکی ہیں اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ،اپنے دور میں ملکی خزانے کو بے دردی سے نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div