Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

تھائی لینڈ سے پاکستان لائے گئے 200 نایاب کچھوے پکڑے گئے

محکمہ وائلڈ لائف کو کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانےکی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی
شائع 27 اپريل 2024 10:16am
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی کاوش سے تھائی لینڈ سےغیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے نایاب کچھوے تحویل میں لے لیے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے کی درآمد کرنا غیر قانونی ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانےکی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔

وائلڈ لائف نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے درآمد کرنے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد 15 کاٹنز میں ڈبل پیکنگ میں چھپا کر لائے کچھوے پکڑے گئے۔

حکام نے بتایا کہ کچھووں کو 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔

درآمد کرنے والے شخص سید اعزاز احمد کو بھی لاہور ائیر پورٹ پر بلایا گیا۔

animals

Turtles

WILDLIFE PUNJAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div