Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا، روس اور برازیل میں صورتحال تشویشناک

شائع 18 مئ 2020 02:11pm

دنیا کے کئی ممالک میں تاحال کورونا کےوارجاری ہیں، روس اور برازیل میں صورتحال تشویشناک ہے۔

متاثرہ مریض اوراموات بڑھنے لگیں،دوسری جانب اٹلی،اسپین اور یونان سمیت کئی یورپی ملکوں میں آج سےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جارہی ہے۔

 دنیا کےکئی ممالک میں کورونا کےوارتاحآل جاری ہیں اور روس میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک  حد تک اضافےکے بعد دوسرے نمبر پرآگیا۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید دس ہزارافراد وائرس کاشکارہوئے  روس میں  اب تک دو لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد متاثر  جبکہ دوہزارچھ سوتیس سےزائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ادھر برازیل میں بھی صورتحال کافی نازک ہے ۔ساؤپالو کے  مئیر کا کہنا ہےاسپتال مریضوں سےنوے فیصد تک بھرچکے ہیں، جسکےباعث آئندہ دوہفتوں میں صحت کا نظام مفلوج ہو سکتا ہے۔ برازیل میں دو لاکھ اکتالیس ہزاروائرس سے متاثر  جبکہ اموات سولہ ہزار سے زائد ہوگئیں ۔

 دوسری جانب اٹلی  اوراسپین یونان سمیت  سمیت بیشتریورپی  ممالک میں  اموات اورکیسز کی شرح میں واضح کمی آنے لگی  جسکے بعد آج سےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جارہی ہے  اٹلی میں آج سےریسٹورینٹس  کیفے اور ہیئر ڈریسرز  دیگر دکانوں کو کھولنے کی اجازت  ہوگی۔

اسپین میں بھی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے  جبکہ بیلجیئم میں سخت حفاظتی اقدامات کےساتھ اسکول کھول گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div