Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، اسکول اور مدارس بند

ہیٹ ویو سے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2024 11:51pm

بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، جہاں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں اسکول اور مدارس بند کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کہیں بارش جاری ہے تو کہیں گرمی کی شدید لہر ہے، بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی، ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکولوں اور مدارس بند کرکے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔

وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے، ہیٹ ویو سے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صورتحال ایسی ہی رہیں تو مزید گرمی ہو گی۔

tempreture

Hot Weather

Bangladesh

Dhaka

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div