Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان اور بزدار کی برطرفی کا مطالبہ

شائع 18 مئ 2020 02:48pm

 

 

مسلم لیگ نون نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی فوری برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں نوازشریف کے حق پر ڈاکہ مار کر اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور میڈیا نے بلاجواز حکومت کو سپورٹ دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر خان جتنے مرضی بندے پکڑ لو، تم سے یہ گاڑی نہیں چلنے والی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر مئیر اسلام آباد کو محض الزامات کی بنیاد پر معطل کیا جا سکتا ہے تو آٹا چینی بحران پر وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کیوں نہیں۔

احسن اقبال نے وباء کے باوجود یوم تکبیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا لہذا تمام ورکرز یوم تکبیر کو گھروں میں کیک کاٹ کر منائیں۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div