نیب کی وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میںوزارت خارجہ کےافسروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی گئی۔
ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اورآصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی گئی۔
مزید خبریں
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا کراچی میں بڑا جلسہ
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمران خان نے مذاکرات اور ڈیل کی باز گشت کو مسترد کر دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.