Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ کرلیا

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 10:34am
فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ کرلیا۔50 کروڑسے زائد کی کرپشن پرکارروائی ہوگی ، محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

حکومت نے ایک اور آرڈیننس لانے کا فیصلہ  کرلیا، وفاقی وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019  تیار کرلیا ۔

 ذرائع کے مطابق سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی ہے سمری آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی جہاں سے منظوری کے بعد آرڈیننس صدرمملکت کوبھیجا دیا جائے گا۔

 مجوزہ آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا تاہم نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد پر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق،اثاثوں میں بے جا اضافے پرکارروائی ہوسکے گی ، 3 ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں توگرفتارسرکاری ملازم ضمانت کا حقدارہوگا ،عدالتی حکم نامے کے بغیر سرکاری ملازم کی جائیداد منجمد نہیں کیا جا سکے گا ۔

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب 50 کروڑسے زائد کی کرپشن اوراسکینڈل پرکارروائی کرسکے گا،  ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ، آئی پی اوزسے متعلق معاملات میں نیب کا دائرہ اختیارختم ہوجائے گا اور اس کے بجائے معاملات پرایف بی آر، ایس ای سی پی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیزکارروائی کرسکیں گے نیب زمین کی قیت کے تعین کے لیے ایف بی آر یا ڈسٹرکٹ کلکٹرسے رہنمائی لے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div