Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر، کسان تنظیموں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا

کھوکھرگروپ کےسوا کسان اتحاد کے تمام گروپ مل کر جدوجہد کرنے پرمتفق ہوگئے
شائع 02 مئ 2024 10:48am

لاہور: پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے بعد کسان تنظیموں کا مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کھوکھرگروپ کےسوا کسان اتحاد کے تمام گروپ مل کر جدوجہد کرنے پرمتفق ہوگئے، کسان بورڈ نے بھی احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، احتجاج کے دوران تمام شاہراوں کو بند کریں گے، جلوسوں میں کسانوں کے بچے بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق فلور ملز اسیڈ اور فیڈ ملز نےخریداری شروع کر دی، فلورملز کا 10 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف ہے۔

ذرائع کے مطابق سیڈ ملز نے 6 لاکھ ٹن کا ہدف رکھا ہے، اس سال حکومت کی طرف سے اوپن پالیسی کا فائدہ اٹھایا جائے گا، پہلی بار حکومت کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کھل کر گندم خرید رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت 10 سے کم نمی والی گندم کا ریٹ 3350 ہے، 20 تک نمی والی گندم کا ریٹ 3000 کے لگ بھگ ہے، پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

punjab

Wheat

Farmers Protest