Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں جے یو آئی کا جلسہ، متعدد شاہراہیں عام پبلک کیلئے بند

ٹریفک پلان جاری، جلسہ کوری ڈورتھری پرہوگا، عوام متبادل راستہ اختیار کریں، ٹریفک پولیس
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 12:11pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب جلسے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا جس کے مطابق متعدد شاہراہیں عام پبلک کے لیے بند ہوں گی جبکہ ٹریفک پلان کے تحت متبادل راستوں کا کی نشاندہی کی گئی ہے

ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی سے متصل کوری ڈورتھری پرجلسہ ہوگا، اندرون سندھ سے آنے والے اسلامیہ کالج کے قریب گاڑیاں پارک کرکے جلسہ میں جاسکتے ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع وسطی سے آنے والے شرکا مزار قائد پر گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں، عوام متبادل راستے اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر،جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار اور جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں، شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطاب قنورانی سے سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں، جیل چورنگی سی یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار،بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پلان کے مطابق لسبیلہ، ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بس اور منی بس اور دیگر ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے جانب گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی، ہیوی گاڑیاں نشتر روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس کیپری،ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے سولجر بازار نمبر 1 بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی اور گرومندر جانے والی شارع پر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

karachi

Karachi Traffic Update

Karachi Administration