Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45ہزار898ہوگئی

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 05:43pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد45ہزار898ہوگئی جبکہ985افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار932نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد45ہزار 898ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج20مئی بروز بدھ  کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید813مریض سامنے آئےجبکہ 16ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 709،اسلام آباد میں 104اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں16مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد17ہزار947ہوگئی جبکہ پنجاب  میں16ہزار 685افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار554،بلوچستان میں2ہزار885،اسلام آباد میں1ہزار138،گلگت بلتستان میں556اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے133کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید46مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد985ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں345افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 299،پنجاب میں 289، بلوچستان میں38،اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ31ہزار812مریض زیر علاج ہیں،ایک روز میں 612افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13ہزار101ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران13 ہزار962کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے1ہزار 932افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ14ہزار 254افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div