ہندوتوا انتہاپسندی کی پیروکار مودی سرکار جنگی جرائم کررہی ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہے ہیں ،ہندوتوا انتہاپسندی کی پیروکار مودی حکومت جنگی جرائم کررہی ہے،کشمیرکی آبادیاتی تبدیلی چوتھی جینوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے9لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہےہیں،کل ان فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کردیئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں ان گھروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکارکشمیریوں پر ستم ڈھا رہےہیں۔ کل ان قابض فوجیوں نےسری نگر میں 15 گھرنذرآتش کردیے۔ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔
pic.twitter.com/18esq9AryE— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2020
عمران خان نے مزیدکہا میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔
میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2020
Comments are closed on this story.