Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس:لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزیدسختی کافیصلہ کل متوقع

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:27am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کیا جائے گاجبکہ عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل بروز (پیر )کو ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء ، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

 ذرائع  کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال اور صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت بھی کرے گی،اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div