Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

(ن) لیگ پنجاب کے تنظیمی اجلاس کی قرار داد میں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا
شائع 26 اپريل 2024 06:58pm

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرار داد متفقہ منظور کرلی گئی۔

ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی قرارداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کا نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ

قرارداد کے متن میں درج ہے کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نواز شریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کے لیے روانہ

قرارداد کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

آٹھ فروری انتخابات میں ’ووٹ ڈلے کسی اور کے نکلے کسی اور کے‘، رانا ثنا کا اعتراف؟

سینئر لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی قیادت سنبھالنے کی درخواست کردی ہے۔

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

Resolution

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

pmln punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div