Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نواز شریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کے لیے روانہ

اسحاق ڈار کے دورہ چین کی خبریں قیاس آرائیاں غلط اور جھوٹی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 11:20pm

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگے۔

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ نواز شریف لاہور سے چین کے دورہ کے لیے روانہ ہو گئے، سابق وزیراعظم چین میں 5 روز قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی قائد نون لیگ کے ہمراہ خصوصی پرواز سے چین روانہ ہوئے ہیں۔

نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان فلم کے تبادلے سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے۔

ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر کل عام تعطیل، جامعہ کراچی کے امتحانات ملتوی

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف دورہ میں اپنا چیک کروائیں گے، اس دوران پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔

نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

دفتر خارجہ کی تردید

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی تردید سامنے آگئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خبر چل رہی ہے کہ وزیر خارجہ چین کا دورہ کر رہے ہیں، یہ تمام خبریں کہانیاں اور قیاس آرائیاں غلط اور جھوٹی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کے پاس اس ہفتے چین کے سفر کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اسحاق ڈار کے بیرون ملک دورے کی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

China Visit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div