Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر کل کراچی اور لاہور میں عام تعطیل، امتحانات ملتوی

امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا، رجسٹرار جامعہ کراچی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 08:14pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

[ایرانی صدر ابرہیم رئیسی][1] کے لاہور اور کراچی کے دورے کی وجہ سے دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے گزشتہ روز 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس حوالے سے رجسٹرارجامعہ کراچی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں منگل 23 اپریل 2024 ء کو تعطیل رہے گی، تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور میں غیرملکی مہمانوں کی آمد پر بھی کل عام تعطیل ہوگی، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں کل اسکول، کالج اوریونیورسٹیاں بند رہیں گی، لیکن پنجاب سول سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے۔

لاہور میں کل ہونے والے پیپر اور پریکٹیکل ملتوی

ادھر لاہور میں تعطیل کے باعث لاہور بورڈ کے تحت 23 اپریل بروز منگل کو ہونے والے پیپر اور پریکٹیکل ملتوی کردیے گئے۔

لاہور بورڈ نے کل ملتوی ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل کی ری شیڈول تاریخ بھی جاری کر دی۔

لاہور بورڈ کے تحت کل بروز منگل ملتوی ہونے والا پیپر اب 24 مئی کو ہوگا ، لاہور بورڈ کا منگل کے روز ملتوی ہونے والا پریکٹیکل اب 15مئی کو ہوگا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے پیپر اور پریکٹیکل ملتوی اور ری شیڈول ہونے کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Karachi university

Public Holiday

IRANI PRESIDENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div