Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:57am
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ضمانت کی درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے انکے کیخلاف بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے،انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں،2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھامگر نیب ان کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہ رکھ سکا۔

نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو،نیب انکوائری دستاویزی نوعیت کی ہے اور تمام دستاویزات پہلے سے ہی نیب کے پاس موجود ہیں،نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے،لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div