Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

شائع 04 جون 2020 02:59pm

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ  کے عادی وزیراعظم عمران خان نے شہباز  شریف پر الزامات عائد کئے ۔ ہرجانے کا دعوی دائرکیا توعدالت کے سامنا نہیں کررہے۔ عمران خان نے نہیں بتایا کہ شہبازشریف کو پانامہ پربات نہ کرنے کی کب کس کے ذریعے آفرکی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  نے کہا کہ ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں دوکانیں بند کرانے کا کہا جارہا ہے لیکن جب ان سے سوال کیا جاتا ہے تو آگے سے کرائے کے ترجمان باتیں شروع کردیتے ہیں۔ عمران نے الزام لگایا کہ شہباز شریف  نے نامعلوم شخص کے ذریعے پیش کش کی ہے کہ پانامہ پر بات کرنا چھوڑ دیں اوردس ارب روپے لے لیں۔ شہباز شریف نے ہرجانے کا دعوی دائر کیا۔آج تک اس کیس میں وہ پیش نہیں ہوئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  عدالت میں کہا گیا کہ بابراعوان اس لئے پیش نہیں ہوسکتے کہ ملک میں کورونا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف حکومتی عہدیدار پیش نہ ہونے کا عذرپیش کرتے ہیں مگر ہر روز شہبازشریف کو بلانے کی کوشش کرکے خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تک عمران خان نے نہیں بتایا کہ کب کس کے ذریعے انہیں یہ آفرکی گئی، یہ عادی جھوٹے، چینی چور ہیں ۔آپ اتنے جھوٹے ہیں کہ لاہورمیں کورونا کی ریکارڈ بڑھتی تعداد بھی چھپا دیتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div