آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 نومبر 2017

شائع 18 نومبر 2017 04:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج پ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے یا اپنی نوعیت کی نئی ملازمت کے بارے میں ہونے والی پیشکش پر نہ صرف غور کرسکیں گے بلکہ اسے اپنانے کی کوشش بھی انتہائی سنجیدگی سے کرسکیں گے۔

ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کاروباری فوائد حاصل کرنے کے وسیع ترین مواقع میسر آسکیں گے جس کی وجہ سے اپنے مستقبل کے طے کردہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ کسی نئے گروپ کی جانب سے آپ کو پارٹ ٹائم ملازمت یانئے منصوبے میں شراکت داری کی پیشکش آسکتی ہے۔

جوزا (Gemini)
آج آپ کے عملی نظریات کی پذیرائی ہونے کی وجہ آپ کو اپنے اہم اہداف کے حصول کے لئے مزید توانائی اور جوش و جذبہ حاصل ہوسکے گا۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد، اپنے دوستوں یاروں کے علاوہ اپنے سینیئرز کی جانب سے بھی آپ کو سراہا جاسکے گا۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کی انتہائی مثبت سوچ آپ کے پیار محبت کے رشتوں کے لئے انتہائی اکسیر ثابت ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے بارے میں بہت سے فیصلے کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔ ان فیصلوں کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی بحال ہوگا جو آپ کے پیشہ وارانہ معاملات کو حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

اسد (Leo)
آج اپنے موجودہ مالی، معاشی اور جذباتی بحرانوں کے درمیان کوئی غیر متوقع کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کا دن آپ کا مددگار ہوگا جبکہ ان حالات میں آپ کو اپنے دوستوں کے بارے میں واضح اظہار سے بچنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کا دل بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج سماجی اور مالی شعبے میں غیر متوقع کامیابیوں کی وجہ سے آپ کو خوشی نصیب ہوسکے گی۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اس مددگار اور معاون وقت سے فائدہ اٹھائیں مگر اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور ضد یا اناء سے قطعی کام نہ لیں۔

میزان (Libra)

آج بہت سی دلچسپ اور کسی حد تک حیران کن تبدیلیاں سامنے آنے سے آپ کو اطمینان اور سکون نصیب ہوسکے گا۔ آپ میں پائی جانے والی باہمی یگانگت اور بھائی چارے کی سوچ آج آپ کے سماجی طور پر متحرک ہونے کی وجہ سے مالی شعبوں میں کامیابیوں کی نوید ثابت ہوگی۔

عقرب (Scorpio)
آج دوسروں کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود آپ اپنی منزل کے حصول میں کامیاب رہیں گے جبکہ کوئی بھی دشمن آپ کی راہ میں کھڑا نظر نہ آئے گا۔ اس کے علاوہ آج غیر متوقع فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رہیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے سامنے بہت سے غیر متوقع حالات آئیں گے اور اس کی وجہ سے آپ کو اپنے شیڈول کے مطابق معاملات کی تکمیل کرنا بے حد مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کے ہاں آنے والے مہمانوں کی وجہ سے بھی کافی زیادہ ذہنی انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں اور معمولات کی انجام دہی بھی مشکل ہوسکتی ہے۔

جدی (Capricorn)

آج اپنے معمولات میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کے فرائض کی نوعیت میں بھی تبدیلیاں لانے کا سبب بن سکتی ہیں جس میں آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا گروپ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس لئے ایسی تبدیلیوں کو قبول کرلیں کیونکہ اس میں آپ کے لئے فوائد بھی پوشیدہ ہوسکتے ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو صبح میں پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے آپ بہت سے اخراجات کا باعث بن جائیں گے لیکن ایسے میں آپ کو پریشان نہیں ہونا  چاہیئے کیونکہ آپ کے گھر والوں کی جانب سے آپ کی کوششوں کو سراہا بھی جاسکتا ہے۔ آج آپ کا شیڈول بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے اپنے نظریات کے بارے میں دوسروں کی جانب سے ظاہر کی گئی رائے کا احترام کرنے میں پیش پیش ہونگے اور اسی پیرائے میں اپنے اہم اہداف کے حصول میں پیش رفت کو جاری رکھیں گے۔ جبکہ کامیابیاں ملنے پر آپ کو مخالفین کی جانب سے بھی سراہا جائے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔