آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 نومبر 2017

شائع 20 نومبر 2017 05:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج اپنے تمام تر معاملات میں بہتری لانے کی کوششوں کو آگے بڑھاسکیں گے جبکہ کسی بھی ملازمت کے بارے میں بہت جذبات ہوسکیں گے۔ کسی بھی جانب سے ملنے والی مالی امداد کے بارے میں آپ بہت پرجوش ہوسکتے ہیں۔ آج اپنی صحت کا بھی خاص دھیان رکھیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو ستارے کہہ رہے ہیں کہ آج دوسروں کے بارے میں اپنے مثبت جذبات کا اظہار کریں اور چاہے کوئی بھی صورتحال ہو خود کو یک بہتر فرد ثابت کریں۔ اس کے علاوہ اپنے موجودہ حالات میں دوسروں کے ساتھ اشتراک عمل کی مجبوری کو بھی ختم کردیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اچانک کسی جذباتی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ تاہم خود کو اس خراب صورتحال میں بچانے کے لئے موجودہ حالات کا انتہائی گہرائی اور حقیقت پسندی سے جائزہ لینا پڑے گا۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے اہم کاروباری معاملات اور اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے پروگرامز ترک کردینے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آج شام میں آپ کو اپنے کسی بزرگ رشتے دار کی تیمارداری کرنی ہوگی جو کافی عرصے سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

اسد (Leo)

آج اپنے مالی شعبے کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کہیں سے آپ کو رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ مالی مشکلات سے بچ سکیں گے۔اس کے علاوہ اپنے قریبی رشتے دار کی جانب سے بھرپور امداد اور تعاون کی وجہ سے اپنے مستقبل کو رشن بنا سکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کامیابی کا حصول ممکن ہوسکے گا اور آپ کے ساتھی بھی آپ کی حمایت میں تیار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے معاملات آپ پر حاوی ہونے کی کوشش کریں گے مگر آپ کو خود ہی فیصلہ کرکے سب سے ضروری کام پہلے کرنا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کی گھنٹی بجا رہے ہیں کہ آپ کا ستارہ ھاکم مشتری اپنی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ میں ذہنی الجھاؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس میں حیرانی والا کوئی عنصر پوشیدہ نہ ہوگا اسی لئے کسی بھی معاملے میں بالکل بھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بیان کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے ذاتی آرام و سکون کے لئے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی قسم کے تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی قریبی شخص آپ کے منصوبوں میں دخل اندازی کرکے آپ کا موڈ خراب کر سکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے جوش اور جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے معاملات کو اس طرح سے ترتیب دینے کی کوشش کریں کہ آپ کے اہل خانہ و شریک و حیات کے علاوہ آپ کے مخلص افراد کو بھی کوئی تکلیف نہ ہو۔ اس کے علاوہ آج آپ ذاتی مسائل کے بارے میں سوچنے کو بھی برا محسوس کریں گے اور طیش میں آکر خود کو آگ لگانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنی پیشہ وارانہ یا کاروباری ذمہ داریوں کی تکمیل میں خفیہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ایسے حالات میں آپ کی کارکردگی بھی متاثر ہوسکتی ہے لیکن اس کا یہ بالکل مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنی مرضی سے زبردستی کوششیں کرنی شروع کردیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو اپنے جذباتی معاملات کو حل کرنے کے کئی مواقع میسر آسکیں گے لیکن پھر بھی اس سے فائدہ اٹھانے میں کئی ایسی رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ پچھلے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ آج آپ کو آپ کا کوئی دوست اپنے شروع کردہ کاروبار میں شراکت داری کی پیش کش بھی کرسکتا ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کے علاوہ فرائض کی بجا آوری میں سستی سے بچنا ہوگا علاوہ ازیں اپنے ماضی کی طرف جھانکنے یا سفر کرنے کی بجائے اپنے تابناک مستقبل کی طرف دیکھنا اور اپنے آنے والے دنوں کو روشن بنانا بہت ہی ضروری ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔