آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29 نومبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ بہترین مزاجی کیفیات کا حصہ ہوں گےجس کی وجہ سے بہت کچھ نیا کرنے اور اپنے معمولات کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ ان بہتر اثرات کا فائدہ اٹھاکر کامیابی حاصل کرنے کی بھی کوششوں میں تیزی لا سکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کی وجدانی کیفیات آپ کی مدد گار ثابت ہوں گی جبکہ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو اپنے حالات و واقعات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج بڑوں کی باتوں کو ماننے کے ساتھ ساتھ شریک حیات کے مشوروں پر بھی عمل کریں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے ذاتی کاروبار کو شروع کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور یقینی طور پر یہ سب کی زندگی کا نیا اور اہم حصہ ثابت ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کچھ ایسی خاص خبریں سننے کو ملیں گی جن کی وجہ سے آپ کو موڈ ٹھیک ہوسکے گا اور آپ اپنے مقدر پر رشک بھی کرسکیں گے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنے ان کاروباری آئیڈیاز کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں گے جو ایک طویل عرصے سے آپ کے ذہن میں موجود تھے اور جو جو آج صبح سے ہی آپ کو بے چین کئے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی بزرگ فرد سے مشورہ کرکے کوئی بھی کام شروع کرسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کو اپنے کسی ایسے قریبی دوست کی جانب سے کاروباری شراکت داری میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس نے ابھی حال ہی میں کوئی کاروبار شروع کیا ہوگا اور جس کا زیادہ تر وقت بیرون ملک میں گزرا ہوگا۔ آج آپ کو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے اہم اور لازمی امور کو عملی شکل دے سکیں گے اور کسی بھی نئے کاروبار کا آغاز کرکے زندگی کے نئے سلسلے کی شروعات کرسکیں گے۔ آج آپ کو پرامید رہنا ہوگا کیونکہ کامیابی کے واضح امکانات روشن ہیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی کاروباری اور گھریلو معاملات میں کامیابی مل سکے گی اس کے علاوہ آپ کی کاوشوں کی تعریف اور ستائش بھی ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا بھی آسان ہوجائے گی۔
عقرب (Scorpio)
آج غیر متوقع طور پر طے شدہ شیڈول میں تبدیل ہوسکتی ہے مگر اس میں کسی طرح کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ آج آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے جس میں آپ کی ملاقات کسی اہم فرد سے ہوسکتی ہے۔ آج آپ کسی عادت کو اچانک ترک کرنے سے گریز کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے بہتر مفادات کے حصول کے لئے اپنی نئی عملی کوششوں کا آغاز کرکے پرسکون ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کے انجام دیئے جانے والے امور دیرپا اور منافع بخش ثابت ہوں گے۔ آج اپنے آپ کو کسی بھی قسم کے اندیشوں سے دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج اپنے عملی منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے آپ کی عملی سوچیں آپ کو پرعزم اور پرجوش بنا سکیں گی اس کے علاوہ آپ اپنے لئے کچھ ایسے منصوبوں کا آغاز کرسکیں گے جن کے بارے میں آپ نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی ہوگی۔ آج آپ کو قریبی دوستوں کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو کسی بھی حالت میں کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں کرنا جس کے بارے میں آپ کی معلومات ناقص ہوں یا ان معلومات کا حصول غیر مصدقہ ذرائع سے ہوا ہو۔ اس کے علاوہ اپنے پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
حوت (Pisces)
آج اپنے سوچے گئے عملی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کسی خاص فرد کی عملی کوششوں اور مخلصانہ جذبات کا ساتھ حاصل ہوسکے گا جس سے اپنے خوابوں کی تعبیر بھی حاصل ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کو ذہنی خدشات اور فضول وہموں سے بھی نجات مل سکے گی۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔