آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج کا دن کے لیے لین دین، بول چال اور دوسروں کو قائل کرنے کی ص؛احیت کے مناسب اور بھرپور استعمال کے دوران محتاط رہنے کا ہے اسی لئے دوسروں سے گفتگو کرتے وقت اپنے الفاظ کا چناؤ نہویت ہی احتیاط سے کریں اور اپنے لہجے اور الفاظ کی ادائیگی پر بھی توجہ دیں۔
ثور(Taurus)
آج جب آپ کو علم ہوگا کہ کسی دوست نے آپ کے اعتماد کو دھوکا دیا ہے تو اس سے آپ میں بے چینی اور بد اعتمادی کے جذبات حاوی ہونے سے آپ عملی اقدامات کرنے میں کافی بیزار ہوسکتے ہیں یا تو پھر دل ٹوٹنے کی وجہ سے کچھ بھی کرنے کو دل نہ چاہے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنے پیاروں سے اپنے تعلقات کو کشیدگی سے بچانے کے لئے اپنے اندر پیدا ہونے والی ضد اور اناء کو قابو میں رکھنا ہوگا ورنہ بہت سی غلط فہمیاں بھی پھیل سکتی ہیں۔ ایسے میں آپ کے باہمی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے اپنی بات کو بالکل واضح انداز میں کرنے کی کوش کریں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ میں اپنے ستاروں کی وجہ سے بہت زیادہ ذہنی تحریک پیدا ہوسکتی ہےجس سے آپ کے مثبت خیالات آپ کا بہترین اثاثہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے الفاظ کا چناؤ بہت ہی احتیاط سے کریں اور صرف مثبت جذبات کو ہی متحرک کرنے کی کوشش کریں۔
اسد (Leo)
آج دن کے آغاز میں ہی آپ کو اس بات کا یقین آجائے گا کہ آپ کے لئے حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور سوائے پریشانی کے اور کچھ نظر نہیں آئے گا۔ اس میں سب سے زیادہ مشکل آپ کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کو دوسروں کے ارادوں کے بارے میں بہت جلد علم ہوجاتا ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج خود کو دوسروں کے بے صبرے پن کا شکار بننے والے حالات سے دور رکھیں اور دنیا داری اپنانے کی کوشش کریں اور اس بات کو بھی تسلیم کرلیں کہ یہ سب کچھ آپ کو جان بوجھ کر پریشان کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ آج کسی صورت اپنے خاص افراد سے احساسات چھپانے کی کوشش نہ کریں۔
میزان (Libra)
آج امن و سکون کی خواہش نے آپ کو دیوانہ کررکھا ہوگا اور دوسروں کی طرح دوسروں سے خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کو بھی آپ کا من مچل مچل جاتا ہوگا۔ ممکنہ طور پر یہ سب آپ کا حق ہوسکتا ہے اور ہر حال میں آپ کو یہ ملنا بھی چاہیئے مگر حالات کے تقاضے کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔
عقرب (Scorpio)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں ڈر پیدا ہوسکتا ہے ساتھ ہی حالات کے بارے میں بے یقینی کی صورتحال بھی۔ نہ جانے اب کیا ہوگا؟ اس طرح کی باتیں آپ کے دل میں بیٹھ سکتی ہیں اور اسی کی وجہ سے آپ میں تلخی اور بے چینی بڑھ سکتی ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ میں پیدا ہونے والی گھبراہٹ اور پریشانی کا سبب کیا ہے آپ کو معلوم ہی نہیں ہوسکے گا اور اس کے بارے میں دوسروں سے اپنی بات شیئر کرکے ہی اپنی معلومات میں اضافہ کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ آج اصل اہمیت آپ کی سوچوں، بنیادی خیالات اور ان کے اظہار کی ہے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج مالی لین دین کے حوالے سے اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ سے رقم کا تقاضہ کرنے والا فرد بھی اپنے فرائض کے ہاتھوں مجبور ہوسکتا ہے۔ ایسے حالات میں آپ کو دوسروں سے ہٹ کر محتاط رویہ اختیار کرنا لازمی ہوگا۔
دلو (Aquarius)
آج کسی دوسروے شہر سے تعلق رکھنے والے رشتے دار کی جانب سے آپ کو کسی افسوس ناک خبر کی اطلاع مل سکتی ہے ایسے میں اپنے معاملات کو نبھانا یا آگے بڑھانا ممکن نہ ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو مشکل صورتحال سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے مالی حالات میں تبدیلی یا بہتری لانے کی ضرورت کا احساس شدت سے ہونے کی بناء پر آپ اپنے لین دین کے معاملات کو نئے سرے سے سمجھنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور جس دوست کی جانب سے رقم کی ادائیگی کا وعدہ پورا نہ ہوگا اس سے خوب گرما گرمی بھی ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔