آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 دسمبر 2017

شائع 04 دسمبر 2017 05:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج اپنے معمولات کی انجام دہی میں کئی ایک رکاوٹیں سامنے آنے ک وجہ سے آپ کو شدت سے یہ احساس ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی توانائیاں فضول میں ضائع کررہے ہیں اور اسی کی وجہ سے آپ دلگرفتہ بھی ہوسکتے ہیں۔ آپ کے قریبی افراد اس حالت کو سمجھیں گے بھی اور حمایت بھی کریں گے۔

ثور(Taurus)

آج کسی قسم کی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے یا پرانی جدوجہد کو نئے سرے سے شروع کرنے کے لئے مناسب یا مدد گار وقت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی کامیابی کے امکانات بھی خاصے کم ہیں اس لئے کوئی جذباتی قدم اٹھا کر اپنا نقصان کرنے کی کوشش نہ کریں۔

جوزا (Gemini)

آج اپنے کاروباری مفادات کا خاص خیال رکھنا اور متبادل مالی وسائل کے بارے میں کوشش کرنا آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے سے آپ کو اپنے کاروبار میں نقصان ہوجائے گا۔ آج آپ کو اپنا اعتماد بحال رکھنا ہوگا۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کو اپنی جذباتی شدت پسندی پر قابو رکھنا ہوگا تاکہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنے مالی معاملات کو نمٹا سکیں ورنہ کسی نہ کسی فرد کے جذبات مجروح کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کے کاروبار اور امتحانات کی تیاری کے لئے مناسب دن نہیں ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے جوشیلے اقدامات کی وجہ سے ظاہر ہونے والے غیر متوقع نتائج سے آپ کو رویے میں پیدا ہونے والی تبدیلی آپ کے دوستوں اور کاروباری پارٹنر کو آپ سے دور کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے اندر چستی پیدا کرکے حالات کو گہرائی سے سمجھنا ہوگا۔

سنبلہ (Virgo)

آج اپنی جذباتی شدت پسندی پر قابو پاکر ہی اپنے معاملات کو آگے بڑھاسکیں گے جبکہ زیادہ غصہ دکھانے سے آپ کو اپنے تعلقات سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔ آج کوئی دوست آپ سے کیا گیا وعدہ نبھانے میں ناکام رہ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کو بے انتہاء غصہ آسکتا ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کی سوچین ملی جلی کیفیات کا شکار ہونے سے آپ کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے متعین کئے گئے راستے پر توجہ مبذول کرنا ممکن نہ ہوگا جس سے آپ میں بے چینی اور اپنے حالات سے بغاوت کا جذبہ ابھر کر سامنے آسکتا ہے۔ آج اپنی مشکلات کے بارے میں دوسروں کو قائل کرنا ممکن نہ ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج کا دن مجموعی طور پر کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے مناسب یا بہتر ثابت نہ ہوسکے گا اس لئے ایسی ہر سرگرمی سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ایک ساتھ بہت سے کام نمٹانے کی خواہش عملی شکل بھی اختیار کرسکے گی لیکن بے چینی اور اضطرابی کیفیات کی وجہ سے کوئی ایک بھی مکمل نہ ہوپائے گا۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو اپنے معاملات کو بروقت اور بہترین طریقے سے نمٹانا ہوگا اور اپنے میسر آنے والے وقت کو مناسب انداز میں خرچ کرکے اپنی منزل کا حصول یقینی بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنی بے چینیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں ورنہ دوستوں کے عدم تعاون کے باعث اپنے تعلقات خراب کر بیٹھیں گے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنارہے ہیں کہ آج اپنے مالی معاملات کی بہتری کے لئے بہترین قدم اٹھاسکیں گے لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے سامنے مالی فوائد سے بھری پیشکش چاہے کتنی ہی پرکشش کیوں نہ ہو آپ کو کسی بھی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز نہیں کرنا چاہیئے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے تمام معاملات میں سب سے اہم آپ کی صحت کا معاملہ ہوسکتا ہے جس کی جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے اور دوسروں سے بات چیت کرنے میں بھی دشواری کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنی مزاجی کیفیات کی وجہ سے واضح طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے قاصر رہیں گے جس سے آپ کو اپنا مطمع نظر سمجھنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ ایسی حالت میں آپ کو ہر قسم کی کاروباری ملاقاتوں سے گریز کرنا چاہیئے اور خود میں اعتماد پیدا کرکے ایسی صورتحال سے باہر نکلنا چاہیئے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔