آج کا ذائقہ: نٹی چکن اور سکواش سٹو

شائع 23 دسمبر 2017 06:32am

Untitled-1

اجزاء:

٭زیتون کاتیل : 3کھانے کے چمچ

٭بغیر ہڈی والی مرغی کی ران،کیوب کی صورت میں کٹی ہوئی  : 8عدد

٭درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی: 1عدد

٭تازہ کدوکش کی ہوئی ادرک : 1 چمچ

٭لہسن کے جوے باریک کٹے ہوئے : 2عدد

٭نمک :  آدھاچمچ

٭ تازہ لال مرچ : حسب ضرورت

٭ توری، باریک کٹ ہوئی : 1عدد

٭بٹرنٹ سکواش کیوب کی صورت میں کٹے ہوئی : 400 گرام

٭پینٹ بٹر : 4/1 کپ

٭ہری پیازباریک کٹی ہوئی : 1عدد (اگر آپ ڈالنا چاہیں تو)

٭ مونگ پھلی  : 4/1 کپ (اگر آپ ڈالنا چاہیں تو)

برتن میں 2 چمچ زیتون کا تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ دیں، پھر اس میں کیوب کی صورت میں کٹی ہوئی مرغی ڈال دیں۔ 5 منٹ تک ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں اورپھر اسے الگ پلیٹ میں نکا ل لیں۔

آنچ کو درمیانہ کریں پھر باقی 1 چمچ زیتون کا تیل اور پیاز اسی برتن میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک پکائیں جب تک پیاز نرم نہ ہوجائے۔ ضرورت ہو تو پانی شامل کریں۔ پھر اس میں لہسن ادرک شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں ۔

اب الگ کیا ہوا چکن اسی برتن میں ڈال دیں  اور ساتھ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر ، نمک ، بٹرنٹ سکواش اورمرچ شامل کردیں۔

پھر اسے ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر8 منٹ کیلئے پکانے کیلئے رکھ دیں۔ پھر اس میں توری شامل کریں اور مزید 5 منٹ تک ڈھک کر پکائیں ،جب تک سبزیاں نرم نہ پڑ جائیں۔

مونگ پھلی کا مکھن اور پانی  ایک چھوٹے برتن میں ڈالیں اور پھر اسے تیار کردہ سٹو میں شامل کردیں اور 2 منٹ تک پکائیں۔ ہری پیاز اور مونگ پھلی کے ساتھ گارنش کریں۔