آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 جنوری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج غیر متوقع طور پر کسی کاروباری دورے کا آغاز ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کاروباری گر سیکھنے کے علاوہ اپنے مالی اور سماجی حیثیت کو مستحکم بنانے کا موقع مل سکے گا لیکن اپنے اخراجات پر نظر رکھیں اور بلا ضرورت کسی قسم کی خریداری کرنے سے گریز کریں۔
ثور(April20-May20)
آج ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے گھر والے بھی آپ کی عزت افزائی آپ کی توقع سے کچھ بڑھ کر کریں گے۔ خاص کر اس صورت میں جب آپ انہیں بھی کسی اہمیت اور خلوص کے قابل سمجھیں گے۔ ویسے تو آپ جذبات میں بہنے والے فرد نہیں ہیں تاہم آج آپ حالات کے مطابق کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
جوزا (May21-June21)
آج کچھ ایسے غیر متوقع حالات و واقعات آپ کے سامنے آسکیں گے جو آپ کے لئے بے حد فائدہ مند ہوں گے۔ آج کامیابی کے لئے آپ جان توڑ محنت کریں گے جبکہ کامیابی آپ کے ہاتھ میں ہی ہوگی۔ شام میں اپنے پیار محبت کے معاملات کو سلجھانے کے لئے اہم فیصلے کرسکیں گے۔
سرطان (June22-July22)
آج کسی قسم کے کاروباری دورے کی وجہ سے مالی استحکام حاصل ہوسکے گا، اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کی تلخی اور تو تکار سے گریز کریں۔ اپنے پرانے یا جاری منصوبوں کو مکمل کرکے اپنی ضروریات کے مطابق کامیابی حاصل کرکے رقم کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنے سامنے آنے والی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے خود کو قطعاً جذباتی نہ ہونے دیں اور دنیا داری کے علاوہ اپنی پیار محبت کی زندگی کو بھی پر سکون بنانے کی کوشش کریں۔ کسی بھی طرح کے منفی خیالات سے بچیں اور اپنے دوستوں سے مشاورت کرکے منفی حالات سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کو اپنے معمولات کو دوبارہ ترتیب دینا ضروری ہوجائے گا۔ اگر آپ کو کسی کاروباری معاملاے کی وجہ سے سفر کرنا پڑے تو محتاط رہیں اور اپنی گھریلو زندگی کو متاثر ہونے سے بچائیں۔ اس کے علاوہ تلخی سے بھی بچیں کیونکہ اس کا نتیجہ اچھا نہ ہوگا۔
میزان (Sep23-Oct22)
اپنے معاملات کی لین دین کے معاملے میں کسی دوست سے رقم کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تلخی بھی ہوسکتی ہے۔ آج آپ اپنے بزرگوں کی مدد سے کئی مسائل حل کرسکیں گے۔ اپنے بارے میں کسی کے نازیبا تبصروں کو نظر انداز کرکے پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنے اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت ہی پرعزم ہوں گے جبکہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کا تعاون بھی حاصل کرسکیں گے۔ اپنے بارے میں زیادہ پراعتماد رہیں اور ہر حال میں اپنی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں۔ تاہم دوسروں سے ایسا کوئی وعدہ نہ کریں جسے آپ پورا نہ کرسکتے ہوں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے کاروباری حالات کو بہتر بنانے میں اپنے دوست احباب کی مدد حاصل کرسکیں گے جبکہ کئی قسم کے فوائد کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے۔ اپنے پیاروں سے تعلقات بہتر رہنے کی وجہ سے آپ اپنے ذہنی دباؤ پر قابو پاسکیں گے اور جذباتی رویوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے بہت سے معاملات کو سلجھانے کے بعد ہی اپنی عزت کو بچا پائیں گے اور اپنے مقام و حیثیت میں اضافہ کرپائیں گے۔ اپنے کاروباری امور میں کسی فائدہ مند معاہدے کو مکمل کرسکیں گے لیکن کسی بھی موقع پر اپنی شریک حیات سے ناراضگی یا تلخی کا اظہار نہ کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے معمولات میں زیادہ پیسے کمانے کی ضرورت یا خواہش کو ترجیح دے کر ہی آپ اپنے جذباتی بندھن کو نظر انداز کرنے کے سزا وار بن سکتے ہیں۔ لیکن ان حالات میں آپ کے لئے خاصا مشکل ہوگا کہ آپ اپنی پیار بھری زندگی اور اپنے ذرائع آمدن کو ایک ساتھ متحرک کرسکیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج صبح سے ہی آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اپنے پیاروں خاص کر اپنے محبوب کے ساتھ بہت غیر مناسب رویہ اپنا سکتے ہیں اس لئے آج خود کو سنبھالنے کی کوشش کریں ورنہ لڑائی جھگڑا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی تنقیدی محفل کا حصہ بننے سے بھی گریز کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔