آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 فروری 2018

شائع 02 فروری 2018 05:41am

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج خود کو کسی بھی محاذ آرائی والی سرگرمیوں سے بچانے کی کوشش کریں۔ اپنے اہم اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منزل کے حصول میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کے نتائج بہت بھرپور ہوسکیں گے جن کی وجہ سے آپ کی دیرینہ خواہشات بھی پوری ہوسکیں گی۔

ثور(April20-May20)

آج آپ میں توانائی کی بحتات ہونے کی وجہ سے جوش و جذبہ بھی خوب عروج پر ہوگا جس سے آپ کو خود پر قابو پانا بے حد مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ خود کو کسی بات یا کسی سامنے آنے والے موقع پر ردعمل سے بچائیں کیونکہ ان جذبات کی وجہ سے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ گرمی سردی ہوسکتی ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج کچھ معمولی قسم کی مالی کامیابیاں حاصل کرنے کا موقع میسر آسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کے خدشات اور بے بنیاد اندیشوں سے جان چھڑانے کا مضبوط سہارا میسر آسکے گا۔ آج کسی خریداری کے پروگرام میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے بہت سے مناسب اور مؤثر عملی اقدامات کرنے سے نہ صرف اپنے گھریلو بجٹ کو بہتر بنا سکیں گے بلکہ اپنی بچت میں بھی اضافہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی نئی ملازمت کی کوششوں میں بھی آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے واضح ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج چونکہ آپ کا ذہن بہت سے خیالات کی آماجگاہ بن سکتا ہے جس سے آپ کا ذہن انتشار کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کے لئے کسی بھی کام پر توجہ مرکوز رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا اس لئے اپنے سامنے موجودہ معاملات کی ترجیحات طے کرکے ہی عملی اقدام اٹھانے کی کوشش کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبے بروئے کار لانے کے مواقع میسر آسکیں گے جس سے آپ کی مالی حالت مضبوط ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ اپنی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کررسکیں گے جس میں آپ کی کوئی مخلص دوست آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنی ذہنی الجھنوں کو ختم کرنے کے لئے شاید آپ اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کرنے سے بھی گریزاں نظر آئیں گے اور یقیناً یہ آپ کے لئے بہتر نہ ہوگا۔ آگر آپ جذباتیت میں کسی قیمتی یا کسی اہم چیز کی خریداری کا فیصکہ کرچکے ہیں تو مالی نقصان سے بچنے کے لئے اسے کل تک ملتوی کردیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے گھریلو معاملات کو انداز سے حل کرنے کا موقع مل سکے گا جبکہ کسی بڑے کی جانب سے اپنی عملی اور مالی مدد کے حصول کے لئے کی گئی کوششوں کے نتائج بھی حاصل ہوسکیں گے، آج کسی قربی فرد کی ذات کے بارے میں کوئی خوشخبری موصول ہوسکتی ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج خود کو کسی بھی قسم کے اندیشوں میں مبتلا کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ مشکل پیدا ہوجائے گی۔ آپ اپنی مالی حالت میں جو تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں اس کے بارے میں اپنے جذبات کو پرسکون رکھیں اور اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی عملی مدد سے آپ کو مالی کامیابیاں نصیب ہوسکتی ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج خود کو موجودہ حالات کی وجہ سے پریشان نہ کریں کیونکہ نئے مواقع بہت جلد آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اپنے فیصلوں میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات آپ کو توہمات میں مبتلا نہ کرسکیں اور نہ ہی کسی قسم کا خوف پیدا ہونے پائے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج خود کو یا اپنے ارادوں کو کسی صورت ناقابل تسخیر مت سمجھیں کیونکہ اس طرح آپ اپنی ذات کو ایک حد تک لے جا کر کئی ایک ضابطوں کا پابند بننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج اپنے موڈ کی بحالی کی غرض سے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کے ہاں جا سکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کی موجودہ ترتیب کی وجہ سے دوسروں کو چیلنج کرنے اور اپنے اندر خواہ مخواہ کا جوش پیدا کرنے سے گریز کریں اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کے اندر دوسروں کو پرکھنے اور انہیں اپنا ہمنوا بنانے کی کونسی طاقت ہے؟ اس خوبی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔