آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 فروری 2018

شائع 09 فروری 2018 05:37am

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اپنے خاندانی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں آپ کو کامیابی مل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر کسی قریبی عزیز کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش قبول کر سکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہوں۔ اپنے موڈ کی خرابی کا غصہ دوسروں پر نہ اتاریں۔ اپنی مالی پریشانی کے خاتمے کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی تقریب میں شمولیت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے اور ان کے موڈ بھی خراب کر سکتے ہیں۔ آج خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنے لائحہ عمل کو درست کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو جہاں سے توقع تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن نہ ہوپائے گا جس کی وجہ سے الجھن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی ضرور کوشش کریں ورنہ کسی بھی قسم کی تلخی کے لئے خود کو تیار کرلیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج موجودہ مالی حالات کے دباؤ کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوسکتی ہے جبکہ آپ جذباتیت کی وجہ سے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرنے سے بھی باز نہ آئیں گے۔ آج خود کو شکوک و شبہات سے بچاتے اور مالی معاملات پر نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر آپ نے اپنے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا ہے تو فی الحال اس کام سے باز رہیں کیونکہ اس کے حسب منشا نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے خود پر قابو رکھنا یا مثبت خیالات کا حامل بنانا ایک انتہائی مشکل امر ہوگا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنی مالی حالت کی کمزوری کی وجہ سے آپ سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فی الوقت روک دیں کیونکہ آپ اپنی سادگی میں کسی بھی قسم کی ایسی غلطی کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے کوئی قانونی الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ جھڑپ ہوسکتی ہے یا پھر براہ راست تلخی کے آثار پیدا ہوجائیں گے۔ آج اپنے دوستوں سے بحث وتکرار سے گریز کرنا آپ کے لئے انتہائی ضروری ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج کسی لین دین کے معاملے پر پرانے گھر یا کاروباری جگہ پر موجود افراد کے ساتھ لڑائی یا تلخی ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے خیالات کو منتشر ہونے سے بچانے کی پوری کوشش کریں۔ اگر ذاتی مشکلات میں کمی چاہتے ہیں تو بے آرامی سے گریز کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کسی بھی طرح کی نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں اور اپنے ذاتی مشاغل سے لطف اندوز ہونے سے پرہیز کریں۔ ان حالات میں بہت زیادہ دیر تک کام کرنے سے بچیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کی صحت پر اثر پڑے گا اور بہت سے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے طے شدہ امور کو ملتوی کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مزاج کے برعکس کوئی عملی قدم اٹھانا پڑے۔ ویسے بھی آپ اپنی محبت اور اس سے متعلقہ معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت کا احساس شدت سے ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں خاص کر کاروباری دورے کو بھی ملتوی کردینا ہی بہتر رہے گا جس کی وجہ سے آپ کے کئی جاری معاملات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق کھل کر آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اپنے گھر اور گھر سے متعقہ معاملات اور کئی ذاتی مسائل کے بارے میں بہترین منصوبے بناسکیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔