آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19فروری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ کسی طور بھی جذباتی نہ ہوں اور اپنے آپ کو ایسی باتوں سے بچا کر خود کو پرسکون کرنے کے لئے مزید آرام کریں۔ کسی خاص فرد کی یقینی محبت کا حصول ممکن بنانے کے لئے نہ صرف اس کا حوصلہ بڑھائیں گے بلکہ عملی طور پر اسکا ہاتھ بھی بنائیں۔
ثور(April20-May20)
آج کوئی پرانا جذباتی مسئلہ پھر سے سامنے آسکتا ہے جس کے بارے میں آپ کو شاید کسی سے مشورہ کرنے کا موقع بھی نہ ملے اور آپ خود ہی کوئی عمل کر گزریں۔ لیکن آرام ضرور کریں اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر اگلے دنوں کی منصوبہ بندی کرنے میں کچھ وقت ضرور صرف کریں۔
جوزا (May21-June21)
آج صبح سے ہی آپ میں جوش و ولولہ معمول سے بڑھ کر ہو گا، آپ اپنے اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہوں گے، کسی سے بحث و مباحثے سے گریز کریں تحمل مزاجی سے کام لیں اپنی طے شدہ منزل کے حصول کے لئے اپنی جستجو کو کامیاب بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔
سرطان (June22-July22)
آج کسی کام میں کامیابی کے امکانات واضح ہیں ، لیکن کوتاہی اور سستی سے کام لیا تو معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آج کسی قریبی فرد سے جھگڑا بھی ہو سکتا ہے لہذا پر سکون رہنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط کریں۔
اسد (July23-Aug22)
آج سامنے آنے والے غیر یقینی اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے۔ جس سے آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں گے ، سماجی معاملات حل کرنے کے لئے خود پر بھروسہ رکھنا ہو گا، لیکن آج مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ اپنے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی تیزی میں بہت سے اہم نقاط فراموش کر سکتے ہیں ، اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کے لئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔اپنے مسائل کے حل کے لئے اگر دوسروں کی ضرورت ہو تو ضرورمدد لیجئے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ کی وجدانی کیفیاف قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی دوست کے ساتھ مل کر شراکت داری میں کوئی نیا کاروبار شروع نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی اپنی باتیں منوانے کے لئے دوسرے سے اکھڑپن اور ضدی پن سے کام لیں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج سامنے آنے والے غیر یقینی اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے۔ جس سے آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں گے ، سماجی معاملات حل کرنے کے لئے خود پر بھروسہ رکھنا ہو گا، لیکن آج مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اگر آپ نے کامیابی کے حصول کا مصم ارادہ کر لیا ہے تو آپ کو کامیابی حصول ہو سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت حوصلے کی داد بھی دے سکیں گے۔ ایسے مواقع پر کسی بھی فرد سے آپ کو نہ تو سخت کلامی سے کام لینا چاہئے اور نہ ہی تو تکار کرنی چاہئے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کے دن بہت ساری مصروفیات آپ کے لئے بہت سارے مواقع لے کر آئیں گی جن پر عمل پیرا ہوکر آپ منفی جذباتی کیفیات اور مالی نقصانات سے نجات حاصل کر پائیں گے۔آپ پر حسد، غصہ، دوسروں کو نظر انداز کرنا اور اور معذرت خواہانہ رویہ بد اعتمادی کے مترادف ہوگا۔
دلو (Jan20-Feb18)
اگر آپ خود کو خوش رکھنا اور اپنے آپ پر سے سنجیدگی کا خول اتارنا چاہتے ہیں تو آپ کسی تفریح ،مزاق یا کسی دیگر مصروفیت میں ملوث ہوکر اپنا موڈ بحال کر سکتے ہیں۔تاہم یہ آپ پر انحصار کرتا ہے کہ آپ دن بھر میں سے خود کو منفی اثرات سے نکالنے اور مثبت موڈ میں ڈھالنے کے لئے کتنا وقت نکالتے ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اگر آپ کنفیوژ یا کسی پریشانی کا شکار ہیں تو آپ کو اپنے جذبات اور احساسات پر لازمی قابو رکھنا ہوگا۔ آج آپ کے حالات آپ کے قابو سے اس وقت باہر بھی ہوسکتے ہیں جب آپ کسی کو اپنے آپ سے کم تر سمجھیں گے۔آج آپ اپنے ہر معاملات کو تہہ کرنے کے لئے مشاورت سے کام لینے کی کوشش کریں کیونکہ اسی میں آپ کی بہتری ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔