لال بیگ سے نجات حاصل کرنے کے پانچ طریقے

شائع 25 اپريل 2018 03:24pm

cockroachimage

 لال بیگ عام طور پر پاکستان میں ہر گھر میں پائے جاتے ہیں اور اسکی وجہ سے اہلخانہ کو انکے خاتمے کیلئے مختلف اسپرے سمیت دیگر بازاری اشیاء استعمال کرنی پڑتی ہے ، اگرچہ کہ یہ ہمارے گھر میں عام طور پر پائے جاتے ہیں لیکن ان کی موجودگی اس وقت کافی پریشان کن اور کراہیت آمیز ہوتی ہے جب یہ ہمارے باورچی خانے میں نظر آتے  ہیں۔ لہذا لال بیگوں سے نجات حاصل کرنے کے چند نسخے ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

لیموں کا رس

لیموں کو عام طور پر ہم لوگ شربت یا پھر کھانے کی اشیاء میں استعمال کرتے ہیں لیکن ان کو لال بیگوں کو بھگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے کیونکہ لال بیگ اسکی خوشبو ناپسند کرتے ہیں۔ ٹوٹکا یہ ہے کہ چھلکوں سمیت لیموں کا رس پانی میں نچوڑ لیں اور پھر اسکو متعلقہ فرش پر چھڑک دیں کچھ ہی دیر میں متعلقہ مقام سے لال بیگ بھاگنا شروع ہوجائیں گے۔

کافی کا استعمال

کافی کو ہم لوگ عام طور پر بحیثیت مشروب کے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کو لال بیگوں کو بھی بھگانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر پسی ہوئی کافی کو متعلقہ مقام پر چھڑکا جائے تو کچھ ہی دیرمیں وہاں پر لال بیگ نظر نہیں آئیں گے۔

شکر اور بیکنگ سوڈا کا مکسچر

شکر اور بیکنگ سوڈا کے مکسچر سے بھی لال بیگوں کو مارا جاسکتا ہے، شکر اور بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پھر اس کو چھڑک دیں ،نتیجہ آپکے سامنے آجائے گا۔

لہسن، پیاز اور مرچ کا پیسٹ

لہسن، پیاز اور مرچ لیں اور اسکا پیسٹ بنالیں اور ساتھ میں اس میں ایک چمچ لیکوئڈ سوپ بھی ملا کر آپس میں ملائیں اور پھر یہ مکسچر متعلقہ مقام پرچھڑک دیں۔