آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 مئی 2018
حمل (Mar21-April19)
آج مالی پریشانی کا شکار ہو کر آپ کسی سیر و تفریح کے منصوبے یا کسی تجارتی دورے کا منصوبہ ترک کرسکتے ہیں جس سے آپ کے پیاروں کو آپ سے سخت گلہ ہوسکتا ہے۔ جس کا اظہار انتہائی شدید ردعمل کی شکل میں بھی آپ کے سامنے آسکتا ہے۔
ثور (April20-May20)
آج ناگزیر وجوہات کی بناء پر آپ حزن و ملال کی تصویر بنے نظر آسکتے ہیں یا بغیر کسی وجہ کہ آپ پر اداسی حملہ آور ہوکر آپ کو تنہائی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔ اس سے دوسروں کے علاوہ آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ بھی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے دوستوں سے ملنے ملانے کا موقع میسر آسکتا ہے لیکن اس قدر طویل ملاقات نہ کریں کہ آپ کے گھر والے آپ کی عدم موجودگی سے پریشان ہوجائیں۔ اگر آپ نے اپنے پیاروں اور اپنی شریک حیات کی خیر خبر نہ لی تو ممکنہ طور پر آپ کا جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج دوسروں کے منفی اثرات کی وجہ سے آپ کی اپنی شریک حیات یا پیاروں کے ساتھ گرما گرمی ہوسکتی ہے جس سے باہمی تعلقات کے علاوہ دوسروں سے سماجی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ آج بڑوں کی جانب سے دیا گیا مشورہ آپ کے لئے کاروباری کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔
(July23-Aug22) اسد
آج ممکنہ طور پر آپ کسی ایسے بزرگ سے کسی معمولی بات پر جھگڑا کرسکتے ہیں جس پر آپ کو بعد میں افسوس بھی ہوسکتا ہے لیکن پریشانی کس بات کی! آپ یہ سب کچھ چند میٹھے الفاظ کے استعمال سے بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ آج آپ کو الفاظ کا چناؤ انتہائی محتاط انداز میں کرنا ہوگا تاکہ اپنے آپ کو مزید اذیت سے بچا سکیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کو اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانے کا موقع میسر آسکے گا جبکہ بات چیت کے دوران کسی قریبی دوست یا اپنے اردگرد موجود فرد پر طنز کرنے سے باز رہیں۔ اس دوران آپ کو کسی ایسی کاروباری منصوبے میں ناکامی کی خبر مل سکتی ہے جس سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج مالی معاملات پر گھر میں شروع ہونے والی بحث و مباحثہ کے دوران آپ کا ضبط و حمل جواب دے جائے گا کیونکہ آپ بہت جذباتی ہوسکتے ہیں۔ آپ کو ایسی صورتحال میں اپنے لہجے اور الفاظ پر قابو رکھنا چاہیئے جبکہ اپنے آپ کو پرسکون کرنے کے لئے آپ کا وقت بھی نکالنا چاہیئے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج صبح سے ہی آپ کو اپنے طے شدہ اہداف پر اپنی توجہ مبذول رکھنا مشکل ہوجائے گا جس سے بے چینی اور اضطراب پیدا ہونے سے ہیجانی کیفیات حاوی ہوسکتی ہیں۔ ایسی حالت میں کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے گریز کریں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں عجیب سی بے حسی چھائی ہوئی ہوگی جس کی وجہ سے آپ کے جذباتی مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر ان کیفیات کا سامنا بھی آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ آج آپ کا موڈ کتنا ہی خراب ہو مگر اپنے پیاروں کی ضروریات اور خواہشات کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ حالات کی وجہ سے بہت بے چین اور اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہوں گے اس لئے آپ کو اپنے اقدامات کی خاص خبر گیری کرنی چاہیئے تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی یا لاپرواہی کا شکار نہ بن جائیں اور اگر بات ہو آپ کے جذبات و محبت کی تو احتیاط کو لازم سمجھیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کسی کاروباری منصوبے کو منسوخ کردیں گے جس سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔ اس سے آپ کی شریک حیات کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ آپ کو ہر حال میں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ کسی قسم کی پریشانی لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج صبح سے ہی آپ کا موڈ خراب ہونے سے آپ کو اپنا رویہ متوازن رکھنا مشکل ہوجائے گا اس لئے غیر متوازن اقدامات کے ساتھ ساتھ بے یقینی والا رویہ بھی اختیار نہ کریں ورنہ آپ کے پیاروں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ممکنہ طور پر آپ کی لڑائی بھی ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔