ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

شائع 03 اگست 2018 10:24am

221

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ بولی وڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ری میک بنانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی معروف شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان بھی پروان چڑھتا جارہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب کامیاب کپتان دھونی، سابق کپتان اظہر الدین، ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی زندگی پر بنی فلموں سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔

ان تمام بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ٹینس کے ذریعے بھارت کا نان روشن کرنے والی ثانیہ مرزا کی زندگی پر بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے تاہم ان کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جوکہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے۔

فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی ہی لیکن اس میں اُن کی ذاتی زندگی کو بھی کچھ زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے ہدایتکار کا حتمی انتخاب جلد کرلیا جائے گا جس کے بعد فلم میکرز دیگر کرداروں کو کاسٹ کرنے کا عمل شروع کریں گے۔

ثانیہ مرزا دنیا کی وہ واحد ٹینس اسٹار ہیں جنہوں نے ڈبل سیٹ میں 6 گرینڈ سلیم جبکہ اپنے فنی کیریئر میں 2013 کی ویمبلڈن چیمپیئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی کامیابی کی بدولت بہت سے کئی دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔