!پریانکا کی منگنی کی انگوٹھی کتنے کروڑ کی ہے؟ جانیئے

شائع 17 اگست 2018 06:52am

priyanka

بولی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان معاشقہ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اب تک ان کی جانب سے اس تعلق کے بارے میں کبھی اقرار نہیں کیا گیا۔ لیکن وہ متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ان دونوں شخصیات کی منگنی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ تاہم اب پریانکا کی مبینہ منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں اس انگوٹھی کی قیمت یقیناً آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ممبئی میں منیش ملہوترا کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں اور یہیں ان کی منگنی کی انگوٹھی کا ڈیبیو بھی ہوگیا۔

یاد رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو آخری مرتبہ سنگا پور میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تاہم غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگنی کی یہ انگوٹھی ٹیفنی اینڈ کو نامی معروف اسٹور سے خریدی گئی ہے۔

پریانکا کی منگنی کی انگوٹھی اس وقت واضح طور پر سامنے آئی جب انہوں نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ایک سیلفی بنوائی اور روینہ نے اسے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

Peecee and I getting our pouts in order ! 😂 #potraitlighting💡 #shotoniphonex

A post shared by Raveena Tandon (@officialraveenatandon) on

ایک ڈائمنڈ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ پریانکا کی انگوٹھی بہترین کوالٹی کشن کٹ ہے اور تقریباً 4 قیراط وزنی ہے۔ اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نک جونس نے پریانکا کیلئے یہ انگوٹھی لندن سے گزشتہ ماہ خریدی تھی اور انہوں نے مبینہ طور پر اس کی خریداری کے لئے پورا اسٹور بند کروا دیا تھا۔