بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے کیا بڑا اعلان
فائل فوٹوبولی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی ویب سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔
زی 5پر اسٹریم ہونے والی ویب سیریز کرنجیت کور:دی ان ٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی کو ناظرین اور ناقدین نے خوب سراہا جس کو دیکھتے ہوئے سنی لیونی نے اس ویب سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔
سنی لیونی نے یہ اعلان زی 5کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا۔
ویب سیریز کا پریمیئر16جولائی 2018کوزی5پر کیا گیا تھا۔
سنی لیونی کا اصل نام کرنجیت کور تھا اور انہوں نے بھارت میں اپنے کیریئر کا آغاز بگ باس سیزن 5سے کیا۔
جلد ہی انہوں نے 2012میں پوجا بھٹ کی تھرلر فلم جسم ٹو فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ جس کے بعد انہوں جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2 اور ایک پہیلی لیلا کے علاوہ متعدد فلموں میں کام کیا۔
Zee News بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔