کراچی میں پارہ آج بھی چالیس کو چھو گیا
کراچی میں پارہ آج بھی چالیس کو چھو گیا، شہر میں گرمی کی شدید لہرمیں کل قدرے کمی کا امکان ہے،تاہم چھبیس ستمبرتک موسم گرم ہی رہے گا۔
کراچی میں مون سون کا موسم بادل برسائے بغیرہی گزرگیا۔لیکن جاتے جاتے گرمی کا دروازہ کھول گیا۔
کراچی کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ دن بھرگرم ہوائیں چلیں اورپارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔
شہر میں گرمی سمندری ہوائیں بند ہونے سےبڑھی۔ نمی کا تناسب صرف سولہ فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے،تاہم سمندری طوفان کا امکان نہیں۔
کراچی میں پیرکودرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔گرمی کی یہ لہرچھبیس ستمبرتک جاری رہےگی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔