ملک میں اچانک جاڑے کی آمد
لاہور: پنجاب میں دن بدن سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کے روز ہلکی سردی کے ساتھ دھوپ کے امتزاج نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 16 جبکہ کم ازکم 14 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مزید کچھ دن موسم خشک اورگرم رہےگا۔
آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری تو رُک گئی تاہم ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے، درجہ حرارت منفی دو ہوگیا۔
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے، جبکہ
دیربالا میں تین روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، بارش اور سردی کی شدت کے باعث محصور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔