وزیراعظم سے اسلام آباد کے نومنتخب میئرکی ملاقات

شائع 01 مارچ 2016 11:15am

ganja

اسلام آبادکے نومنتخب میئرنے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندے ترقی کیلئے کرداراداکریں حکومت تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد کے نومنتخب میئرشیخ انصرنے اسلام ایباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے شیخ انصرکومیئرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امید ہے نومنتخب نمائندے دیہی اورشہری علاقوں کی ترقی میں اپنا کردارادا کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کیلئے حکومت بھرپورتعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کوخصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔