سندھ اسمبلی: آغا سراج درانی کی زبان لڑکھڑا گئی

شائع 01 مارچ 2016 01:35pm

agha

کراچی:سندھ اسمبلی اجلاس میں اسپیکرآغاسراج درانی کی زبان لڑکھڑا گئی اور ایم کیوایم کی تحریک کو منظور قرار دیا پھر خیال آیا تو غلطی کا بھی اعتراف کرلیا۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل کی تحریک ایوان میں ایم کیوایم کے رکن خالد احمد نے پیش کی تو اسپیکر اغاسراج درانی کی زبان پھسل گئی۔غلطی کے احساس کے بعد ایم کیوایم ارکین اور اسپیکر کے درمیان خوب مکالمہ ہوا۔

سندھ اسمبلی میں زبان کی لغزش نے خوب قہقہے بکھیر دیئے۔