پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنا چاہیے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اسی تناسب سے ہونی چاہیے۔
لاہور سے جاری ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی خوش آئند ہے۔ جس کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اسی تناسب سے کمی ہونی چاہیے۔جس شرح سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں ہونا چاہیے۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔