لاہورائیرپورٹ پرجدیدسیکورٹی سسٹم نصب کردیا گیاہے،ڈی جی اے ایس ایف

شائع 01 مارچ 2016 01:50pm

lahre

کراچی:ڈائریکٹرجنرل اے ایس ایف میجرجنرل سہیل خان کہتے ہیں کہ لاہورائیرپورٹ پرجدیدسیکورٹی سسٹم نصب کردیا گیاہے۔ اے ایس ایف کے لیے بکتربندگاڑی بھی جلدحاصل کرلی جائے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پراے ایس ایف فاوٴنڈیشن کی عمارت کاافتتاح کردیا گیا۔اس موقع پرڈی جی اے ایس ایف سہیل خان کاکہناتھا کہ لاہورائیرپورٹ پرپچاس لاکھ روپے مالیت کا جدیدسیکورٹی سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔ جلد ہی کراچی اوراسلام آباد میں بھی اسی طرح کانظام نصب ہوگا۔

سہیل خان کاکہنا تھا کہ ماضی میں کراچی ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے نوگاڑیاں دستیاب تھیں جواب پچاس ہوگئی ہیں، بم پروف اے پی سی بھی دو ماہ میں مل جائے گی۔

ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ فاوٴنڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے مختلف اسکیموں اورمنصوبوں کا آغازکیاجائے گا۔ فاونڈیشن کی اپنی سیکورٹی ایجنسی بھی ہوگی جوسول ایوی ایشن اورایئرلائنزدفاترکی سیکورٹی کے لیے کام کرے گی۔