اسامہ بن لادن کی وصیت منظرعام پرآگئی

شائع 02 مارچ 2016 05:28am

usama-bin-ladin00000000000000000

اسلام آباد:اسامہ بن لادن کی وصیت منظرعام پرآگئی، القاعدہ کے سربراہ نے دو کروڑ نوے لاکھ ڈالر جہاد کیلئے چھوڑے، وہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں سنہ دو ہزار گیارہ میں امریکی فوج کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں سنہ دو ہزار گیارہ میں امریکی فوج کی ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسامہ بن لادن کی وصیت ملی گئی ہے ۔

یہ دستاویز امریکی فوج کو کارروائی کے وقت ملی تھی،وصیت میں دو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی رقم شامل ہے،انہو ں نے اپنے اہل خانہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے یہ رقم اللہ کی خوشنودی کے لیے خرچ کریں۔

اپنے والد کے نام ایک اور خط میں اسامہ نے انہیں اپنی موت کی صورت میں اپنی بیوی اور بچوں کا خیال رکھنے کی درخواست کی،ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن کے ذہن میں تھا کہ وہ کسی وقت بھی مارے جاسکتے ہیں۔

اسامہ کی وصیت میں کہا گیا ہے کہ ان کی وارثت سوڈان میں ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کسی اثاثے کی صورت میں موجود ہے یا یہ رقم کی صورت میں ہے اور یہ ورثا تک پہنچی یا نہیں۔