لاڑکانہ:2 گروپوں میں تصادم،2 خواتین جاں بحق
لاڑکانہ:لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی علاقے ڈوکری کے گاوٴں سونا بھنڈی میں دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے،، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔