تربت میں حساس اداروں کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

شائع 02 مارچ 2016 09:51am

forces-turbat-operation

تربت:تربت میں حساس اداروں کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک،دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران سولہ مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر تربت میں سرچ آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآ مد ہوا ہے۔

دہشت گرد شادی خیل ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے،ادھرپشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔