ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا گولیوں سے علاج کا فیصلہ

شائع 02 مارچ 2016 01:58pm

tablets

پشاور:خیبر پختونخوا میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کا انجکشن کے بجائے گولیوں سے علاج کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے کے اسپتالوں میں انٹرا فیرون انجکشن کے اسٹاک کو مارچ کے آخر تک ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا انجکشن کی بجائے گولیوں سے علاج کا فیصلہ کر لیا اور صوبے کے اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ انٹرا فیرون انجکشن کا سٹاک مارچ کے آخر تک ختم کیا جائے۔محکمہ صحت کے مطابق سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں کے کیس کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت گولیوں کی خریداری کا آرڈر دے گا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اس وقت ہیپاٹائٹس سی کے گیارہ ہزار چھ سو اڑتیس مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہیپائٹس بی کے مریضوں کی تعداد تین ہزار چار سو باسٹھ ہے۔