قوم کو کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں،شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔جیت کے لیے کھلاڑیوں کو جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں،قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کھلاڑی بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو تحفہ دیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔