حکومت عقل کل بنی ہوئی ہے ،خورشید شاہ
سکھر :قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت عقل کل بنی ہوئی ہے پارلیمنٹ کو کسی بھی معاملے پر اعتماد میں نہیں لے رہی، اگر مردم شماری موخر کی گئی تو یہ حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی۔
خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا نیب کو دھمکیوں کے بعد پنجاب میں احتساب عمل پر سوالات اٹھیں گے، عدالت اسکا نوٹس لے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی بھی اہم معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے رہی، پٹھان کوٹ معاملے پر کیا ہوا کچھ نہیں معلوم۔
خورشید شاہ نے پیٹرول کی قیمت میں بارہ اور ڈیزل کی قیمت میں پندرہ روپے کمی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔