اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزبارش سےسردی میں اضافہ
اسلام آباد :اسلام آباد اور روالپنڈی میں رم جھم کے بعد تیز بارش نے سردی میں اضافہ کردیا موسم بہار کی نوید سناتی سردی نے ایک بار پھر شہریوں کو گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اورجڑواں شہرراولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،کھلتے پھولوں نے بہارکی نشاندہی اور چمکتے سورج نے گرمی کا پیغام دیا،مگربارش کے ساتھ ملکہ کوہسارسے آنیوالی ہواؤں نے شہراقتدارکے موسم کوایک بارپھر ٹھنڈا بنادیا۔
مارگلہ کے پہاڑوں پرچھائے بادل جہاں شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کاسبب بن رہے ہیں تووہاں ہی پھولوں،درختوں سے گرتے بارش کے قطرے دلکش منظرپیش کررہے ہیں،مکسی نے پہنا کوٹ اورکسی نے تان لی چھتری،یوں زندگی کا پہیہ بھی ہے رواں دواں،موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔