بھارت روانگی کیلئے 87 ماہی گیر واہگہ بارڈر پہنچ گئے
لاہور:کراچی سے آنے والے ستاسی بھارتی ماہی گیر بھارت روانگی کیلئے واہگہ بارڈ پر پہنچ گئے۔
بھارتی قیدیوں کو ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ جہاں سے انہیں بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر بھارتی قیدیوں کا کہناتھا کہ پاکستان کی جیلوں میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار سے اپیل کرینگے کہ وہ پاکستانی شہریوں کو بھی جلد رہا کرے۔رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر خوش دکھائی دے رہے تھے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔