پیپلزپارٹی کو چوریوں کاحساب دینا ہوگا، رانا ثناء اللہ
فیصل آباد :وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کی غضب کہانیاں میڈیا پر آتی رہی ہیں،چور چور کا شور مچاکر کوئی چھپنا چاہتا ہے تو اسے چھپنے نہیں دیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو ڈاکٹر عاصم کی کرپشن نظر نہیں آتی، پیپلزپارٹی کو اپنی چوریوں کا حساب دینا ہوگا،چور چور کا شور مچاکر کوئی چھپ نہیں سکتا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین سمیت دیگر تمام میگاپراجیکٹس کرپشن سے پاک ہیں،اگر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو انہیں سیاست کا کوئی حق نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا اچھی روایت نہیں ہے،فیسوں میں اضافہ ایک طریقہ کار کے تحت ہوگا،ایک سال میں پانچ فیصد سے زائد فیسیں نہیں بڑھائی جاسکتیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔